بہاولپور یونیورسٹی میں بین الاقوامی کانفرنس برائے فارمیسی پریکٹس کا آغاز

بہاولپور یونیورسٹی میں بین الاقوامی کانفرنس برائے فارمیسی پریکٹس کا آغاز

بہاولپور(بیورورپورٹ) فیکلٹی آف فارمیسی اینڈ آلٹرنیٹو میڈیسن اسلامیہ یو نیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام انٹرنیشنل کانفرنس برائے فارمیسی پریکٹس (ICPP-2017)کا آغاز ہوگیا ۔پروفیسر ڈاکٹر قیصر مشتاق وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور و غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

افتتاحی سیشن کے مہمان خصوصی تھے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے اشتراک سے ہونے والی کانفرنس میں ملائشیا، قطر اور پاکستان کی مختلف جامعات سے آئے ہوئے 122مندوبین شریک ہیں جن میں 22مقررین اور 6اہم ترین ماہرین شامل ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر قیصر مشتاق وائس چانسلر نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ میڈیکل سائنس ، انسانی زندگی اور بقاء میں اہم کردار کی حامل ہے اور فارمیسی کا شعبہ اس کا اہم ترین جزہے۔موجودہ گلوبل دنیا میں ہیلتھ سیکٹر خاص طور پر فارمیسی کے شعبے میں بہت زیادہ ترقی ہوئی ہے اور دنیا بھر میں فارماسسٹ کی ذمہ داریوں میں نمایاں تبدیلی آئی ہے ۔ حکومت پاکستان قانونی اصلاحات کے ذریعے صحت عامہ کے شعبے میں دور رس نتائج کے حامل اقدامات کر رہی ہے۔ پاکستان میں فارمیسی کی تعلیم کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1948ء میں پنجاب یونیورسٹی اور 1964ء میں کراچی یونیورسٹی میں فارمیسی کے شعبہ جات قائم کیے گئے اور اب 28جامعات میں فارمیسی کے شعبہ جات قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں شعبہ فارمیسی 1991ء سے کام کر رہاہے اور یہاں پر پڑھائے جانے والے تمام پروگرام ہائر ایجوکیشن کمیشن اور فارمیسی کونسل آف پاکستان کے معیارات کے عین مطابق ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر