دربارفرید ؒ ہماری روحانی عقیدتوں کامرکزہے،نغمہ مشتاق لانگ

دربارفرید ؒ ہماری روحانی عقیدتوں کامرکزہے،نغمہ مشتاق لانگ

مٹھن کوٹ(نامہ نگار)صوبائی وزیرعشروذکوٰۃ نغمہ مشتاق لانگ نے اپنے گروپ کے اہم ساتھیو ں سمیت اورمسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی راناقاسم نون کی فرید ؒ پیلس مٹھن کوٹ میں سر براہ جماعت فریدیہ پیرآف کو ٹ مٹھن شریف خوا جہ محمدعامرفریدکوریجہ سے ملاقات کی اسموقع پرگفتگوکر(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

تے ہوئے صوبائی وزیر نغمہ مشتاق لانگ نے کہاہے کہ حضرت خواجہ غلام فرید ؒ کے گھراوردربارسے ہما رے بزرگوں کی عقیدت ہے اور میں بھی کوٹ مٹھن شریف کواپناگھرسمجھتی ہو ں دربارفرید ؒ ہماری روحانی عقیدتوں کامرکز ہے اور میں یہاں پرگزارے گئے بچپن کے دن کبھی فرامو ش نہیں کرسکتی نغمہ مشتاق لانگ نے کہاہے کہ دربارفرید ؒ پرکمپلیکس اورزائرین کی سہولتوں کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب سے بات کریں گے دریں اثنا مسلم لیگ ن کے ایم این اے راناقاسم نون نے فرید ؒ پیلس میں خواجہ محمدعامرفریدکوریجہ سے ملا قات کی اوردربارفرید ؒ سے اپنی عقیدت ومحبت کا اظہار کرتے ہو ئے کہاکہ یہاں پر زائرین کمپلیکس ودیگرمنصو بوں کیلئے اپنابھرپورکردار اداکر یں گے خواجہ محمدعامرفریدکوریجہ نے صو بائی وزیرنغمہ مشتاق لانگ اورایم این اے راناقاسم نون کی فریدی رومال سے دستاربندی کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر