بنچ اور بار ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں‘ سید پرویز علی شاہ

بنچ اور بار ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں‘ سید پرویز علی شاہ

خانیوال (نمائندہ پاکستان)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید پرویز علی شاہ نے کہا ہے کہ بار ایک ذمہ دار ادارہ ہے جہاں لوگ انصاف کے لئے آتے ہیں اور ہمارے لئے یہ اعزاز ہے کہ ہم سب (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

اس ادارے سے وابستہ ہیں وہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار کے زیراہتمام سالانہ ظہرانے سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر صدر بار چوہدری سعید اختر، جنرل سیکرٹری چوہدری شاہد اقبال، ممبران پنجاب بار جاوید ہاشمی، عزیز خاں پنیاں، چوہدری عمر چیمہ ،اظہر عباس جکھڑ، رانا جعفرعلی خاں، ایڈیشنل سیشن ججز اعجاز الرحمن بیگ، رانا سہیل احمد، سینئر سول جج طاہر اسلم، ملک عطاء الرحمن شہزاد، سمیت ججوں وکلاء اور دیگر شخصیات کی بڑی تعداد موجودتھی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے مزیدکہاکہ خانیوال بار وہ مثالی بار ہے جہاں کبھی مسائل الجھائے نہیں گئے بلکہ انہیں حل کرنے میں مدد کی ا نہو ں نے کہاکہ بینچ اور بار ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں جنہیں احسن انداز میں چلایا گیا بار کے صدر چوہدری سعید اختر نے اپنے خطاب میں کہاکہ گھر ایک سال کا دورانیہ بہت مختصر ہوتا ہے مگر ہم نے ذمہ داری کے ساتھ ساتھیوں کا قرض سمجھ کربار میں ڈسپنسری،ٹف ٹائل، سول کیفے ٹیریا، بار کے ٹرانسفارمر کی تنصیب اور دیگر ترقیاتی کام مکمل کروائے ممبران پنجاب بار کونسل جاوید ہاشمی اور عزیز خان پنیاں نے بھی خطاب کیا اس موقع پر شیخ ارشد محمودایڈووکیٹ ،شیخ جاوید اقبال ایڈووکیٹ کو شیلڈ ز دی گئیں جبکہ پرتکلف ظہرانہ دیاگیا ۔

پرویز علی شاہ

مزید : ملتان صفحہ آخر