پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کے انعقادکاحکم

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کے انعقادکاحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے کوالٹی (بقیہ نمبر53صفحہ12پر )
ایشورنس ٹیسٹ کے انعقاد کیلئے ہدایات جاری کردیں‘تمام پرنسپلو ں کوہدایات دی گئی ہیں کہ بچوں کے بیٹھنے کامناسب انتظام کیا جائے ، دوطالب علموں کے درمیان دو فٹ کا فاصلہ لازمی ہوناچاہیے ، ٹیسٹ کے دوران سکول عملہ اورپرنسپل کمرہ امتحان میں داخل نہیں ہوسکیں گے ، تمام کلاسز کے پرچے 75فیصد سلیبس سے بنائے گئے ہیں ، پرائمری اور ایلمنٹری سکول کیلئے پرچے کاٹائم دو گھنٹے جبکہ نہم اوردھم کی کلاسز کاٹائم (سائنس)اڑھائی گھنٹے ،اورآرٹس کا ڈیڑھ گھنٹہ ہوگا‘ تمام بچوں کا ریکارڈ سکول انتظامیہ کے پاس ہوگا، جو ٹیسٹ والے دن طلب کیا جاسکتا ہے۔
کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ