انٹرمیڈیٹ میں25فیصدسے کم نتائج والے ہائر سیکنڈری سکولزسربراہان کیخلاف پیڈاایکٹ کے تحت کارروائی کافیصلہ

انٹرمیڈیٹ میں25فیصدسے کم نتائج والے ہائر سیکنڈری سکولزسربراہان کیخلاف ...

ملتان (سٹاف رپورٹر)محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے انٹر میڈیٹ امتحانا ت2016میں 25فیصد سے کم نتائج والے ہائر سیکنڈری سکولز (بقیہ نمبر54صفحہ12پر )

کے سربراہان کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاررو ائی کا فیصلہ کیا ہے ‘اس سلسلے میں لسٹیں مرتب کی جارہی ہیں ‘ گریڈ19کے پرنسپلز کیخلاف سیکرٹری تعلیم سکولز پنجاب جبکہ گریڈ20کے پرنسپلز کے خلاف وزیر اعلیٰ پنجاب پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی منظوری دیں گے ‘واضح رہے کہ انٹر میڈیٹ کے امتحانات 2016میں ضلع ملتان کے کسی بھی ہائر سیکنڈری سکول کا رزلٹ 25فیصد سے کم نہیں تھا‘ دوسری جانب محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے پنجاب ایگزامنیشن کمیشن کے تحت جماعت پنجم اور ہشتم کے امتحانات 2016میں بھی 25فیصد سے کم نتائج والے سکولز سربراہان کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ‘اس سلسلے میں لسٹیں فائنل کر لی گئی ہیں ‘جلد ہی سکولز سربراہان کونوٹس جاری کئے جائیں گے ۔

پیڈاایکٹ کارروائی

مزید : ملتان صفحہ آخر