جامعہ زکریالاہورکیمپس کیس کی سماعت آج ہوگی،یونیورسٹی حکام ریکارڈپیش کرینگے

جامعہ زکریالاہورکیمپس کیس کی سماعت آج ہوگی،یونیورسٹی حکام ریکارڈپیش ...

ملتان(سٹاف رپورٹر)زکریایونیورسٹی کے لاہور کیمپس کاکیس آج سناجائے (بقیہ نمبر55صفحہ12پر )

گایونیورسٹی انتظامیہ ریکارڈ فراہم کرے گی‘بتایاگیا ہے کہ زکریا یونیورسٹی کے لاہورکیمپس بارے میں لاہور ہائیکورٹ لاہورکیس بنچ میںآج سماعت ہوگی جسمیں زکریا یونیورسٹی کے حکام ریکارڈپیش کریں گے ، یونیورسٹی ذرائع کیمطابق لاہورکیمپس انتظامیہ سے تاحال 8کروڑ روپے کے واجبات لینے ہیں ‘مجموعی طور پر 10 کروڑ روپے لینے تھے جس میں سے دو کروڑ روپے موصول ہوچکے ہیں ، علاوہ ازیں ملتان کیمپس میں کلاسز کی منتقلی کے حوالے سے بھی ریکارڈ تیار کیا گیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت میں پیش ہونے کیلئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین اور رجسٹرار ڈاکٹر مطاہر اقبال لاہور روانہ ہوگئے ہیں۔

زکریا یونیورسٹی کیس

مزید : ملتان صفحہ آخر