جے یو آئی(ف)کے صدسالہ اجتماع کے انعقاد کی تیاریاں،مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس کل اسلام آباد میں طلب

جے یو آئی(ف)کے صدسالہ اجتماع کے انعقاد کی تیاریاں،مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس ...

ملتان (جنرل رپورٹر)جمیعت علماء اسلام (ف)پاکستان کے صد سالہ اجتماع کے انعقاد کے سلسلہ میں تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

مولانافضل الرحمٰن نے مرکزی مجلس شوریٰ اور صدسالہ عالمی اجتماع کی مرکزی کمیٹی کامشترکہ اجلاس کل 14جنوری کواسلام ابادمیں طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں ملتان سمیت ملک بھر سے شوریٰ کے ارکان شرکت کریں گے۔ اجلاس میں اجتماع کے سلسلہ میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔علاوہ ازیں جے یو آئی (ف) پنجاب کے امیر ڈاکٹر عتیق الرحمٰن نے صوبائی مجلسِ عاملہ اور صوبائی مجلسِ عمومی کا دستوری اجلاس 24 جنوری کو جامعہ عزیزالعلوم غفورٹاون چیچہ وطنی میں طلب کر لیا ہے۔اجلاس میں جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری بھی شرکت کریں گے۔اجلاس میں 7، 8 اور 9 اپریل کو پشاور میں ہونے والے صد سالہ عالمی اجتماع کے سلسلہ میں تیاریوں کاجائزہ لیا جائے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر