چودھری منیر ہدایت اللہ سرائیکی صوبہ بنوانے کے بعد اس کے وزیراعلی بن جائیں مگر وسیب کی شناخت کی مخالفت نہ کریں،ظہور دھریجہ

چودھری منیر ہدایت اللہ سرائیکی صوبہ بنوانے کے بعد اس کے وزیراعلی بن جائیں ...

ملتان(جنرل رپورٹر)چوہدری منیر ہدایت اللہ صوبہ بنوانے کے بعد وزیراعلیٰ بن جائیں ، ہمیں کوئی اعتراض نہیں ۔ مگر جاگیرداروں کی طرح وسیب کی شناخت کی مخالفت نہ کریں (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

۔ ان خیالات کا اظہار سرائیکستان قومی کونسل کے صدر ظہور دھریجہ نے رحیم یارخان کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔ وفد میں خالد منیر دھریجہ ، جام اسد کمال ، مطلوب خان ، جام رشید اور دوسرے موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وسیب میں جتنے بھی مہاجر آباد کار آ چکے ہیں ، ہم ان کو دھرتی کا بیٹا سمجھتے ہیں ۔ اب ان کا بھی فرض ہے کہ وہ مردم شماری میں خود کو سرائیکی لکھوائیں کہ زبان کا تعلق زمین سے ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ ہم چوہدری منیر ہدایت اللہ یا دوسرے آباد کاروں کی ترقی سے حسد کرتے ہیں ۔ لیکن ہم جنوبی پنجاب کے لفظ کو اپنے لئے گالی سمجھتے ہیں اور مخدوم احمد محمود ، یوسف رضا گیلانی ، مخدوم شاہ محمود قریشی ، مخدوم جاوید ہاشمی وغیرہ سے ہمارا یہی اختلاف ہے کہ وہ دوسروں کی شناخت کو تو تسلیم کرتے ہیں مگر سرائیکی شناخت کی جنوبی پنجاب کے نام سے توہین کرتے ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر