فوڈ اتھارٹی کے چھاپے‘ بنگلہ دیش مارکیٹ میں جعلی پتی کی فیکٹری سیل

فوڈ اتھارٹی کے چھاپے‘ بنگلہ دیش مارکیٹ میں جعلی پتی کی فیکٹری سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتا ن( وقائع نگار) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی ہدایت پنجاب فو ڈاتھا رٹی کی ٹیموں کی مختلف علاقوں میں اشیاء خوردونوش بنانے اور بیچنے والوں کی چیکنگ جاری ہے(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )
۔اس سلسلے میں فوڈ اتھارٹی ملتان ٹیم نے ڈ پٹی ڈائریکٹر اعجاز نو ازکی نگرانی میں بنگلہ دیش مارکیٹ غلہ منڈی میں چنے کے چھلکے اور کپڑے رنگنے کے کیمیکل کی مدد سے جعلی چائے کرنے والی فیکٹری کو سیل کرتے ہوئے 3000کلوگرام پتی ،150کلوگرام رنگ قبضہ میں لیکر3افرادکے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیا۔ اخترآبادپر واقع سندھوبیکرز کو ورکرز کی ذاتی صفائی ناقص،جانوروں کے فضلہ کی موجودگی،گندے اور بدبودار ماحول ،خوراک رکھنے کے لیے کیمیکل ڈرموں کے استعمال ،کچرے کے ڈبے کھلے ہونے اورخوراک زمین پر رکھنے کی وجہ سے 25000روپے ،قاسم پور کالونی جٹ سیالکوٹی ہوٹل کو 5000روپے ،ریلوے سٹیشن کے قریب واقع Cafe Madniکو 3000روپے جرمانے کیے گئے۔ مزیدبراں کاروائیاں کرتے ہوہے مظفرگڑھ روڈشیرشاہ ٹاؤن پر واقع بلے داڈیرہ ریسٹورینٹ ،المائدہ رسٹورینٹ اور بہاولپوربائی پاس کے قریب واقع جمعہ خان رسٹورینٹ کو ناقص صفائی کے انتظا ما ت، حشرات کی روک تھام کے لئے نا منا سب انتظامات اور ورکرز کی ذا تی صفا ئی غیر تسلی بخش ہو نے کی بنا ء پر بہتر ی کے احکامات جاری کئے گئے۔
فوڈ اتھارٹی