رجسٹری برانچ ملتان کینٹ میں سب رجسٹرار کی تعیناتی نہ ہوسکی‘ سائلین خوار

رجسٹری برانچ ملتان کینٹ میں سب رجسٹرار کی تعیناتی نہ ہوسکی‘ سائلین خوار

ملتان(نمائندہ خصوصی)کمشنر ملتان ڈویژن کیپٹن(ر)اسداللہ خان کی عدم دلچسپی کیوجہ سے ماہانہ کروڑوں روپے ریونیو فراہم کرنے والی رجسٹری برانچ ملتان کینٹ میں سب رجسٹرار(بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

کی تعیناتی نہیں ہوسکی۔یہ آسامی گزشتہ تین روز سے خالی چلی آرہی ہے سب رجسٹرار ملتان کا کینٹ کا عارضی چارج کسی آفیسر کو نہیں سونپا گیا۔رجسٹری برانچ ملتان کینٹ میں روزانہ100سے زائد اراضی مالکان اراضی کی خریدو فروخت کیلئے حاضر ہوتے ہیں جبکہ اراضی خریدنے اور گواہان کی تعداد ان سے تین گنا زائد ہے یہ سائیلین گزشتہ تین روز سے تحصیل آفس باغ لانگے خان میں دھکے کھاکر واپس چلے جاتے ہیں معلوم ہوا ہے سب رجسٹرار ملتان کینٹ کی اسامی اسسٹنٹ کمشنر سطح کے افسران کیلئے سونے کے انڈے دینی والی مرغی کے برابر ہے۔اس لئے ملتان ڈویژن کے چار افسران ہیں اس اسامی کے حصول کیلئے جنگ جاری ہے اب یہ کمشنر ملتان ڈویژن پر منحصر ہے وہ کس کس آفیسر پر مہربان ہوتے ہیں۔سب رجسٹرار کی بروقت تعیناتی نہ ہونے کیوجہ سے سرکاری محاصل کی ریکوری ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے اور سائیلین مارے مارے پھررہے ہیں۔

رجسٹری برانچ

Bac

مزید : ملتان صفحہ آخر