چوک سرور شہید،قطری شہزادوں کے تلور کے غیرقانونی شکار پر احتجاج

چوک سرور شہید،قطری شہزادوں کے تلور کے غیرقانونی شکار پر احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چوک سرور شہید(سپیشل رپورٹر) قطری شہزادوں کا آج بروز جمعہ چوک سرور شہید کے نواحی علاقوں اڈہ واندڑ شرقی موضع وانڈر ،غربی وزیر علی جھوک رنگ پور خدائی ہیڈ محمد والا کے نشیبی علاقہ تھل جیپ ریلی کے مقام پر محکمہ وائلڈ لائف کے افسران دو ڈبل کیبن وائلڈ لائف کے اہلکاروں سمیت گشت کر رہے ہیں اور مٹھو نوناری کے 10پرائیوٹ بندے گائیڈ (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )
مقرر ہیں جو علاقے میں موجود تلوروں کی حفاظت کر رہے ہیں صوبہ خان ریاض حسین بھی گائیڈ مقرر محکمہ وائلڈ لائف کے افسران لاکھوں روپے بھاری رشوت لے کر دبئی کے شہزادوں کو الاٹ ایریا میں چوری قطری شہزادوں کو تلور کا شکار کرواتے ہیں،بہاولپور لال سوہانرا چولستان سے آج پھر قطری شہزادوے چوک سرور شہید کے نواحی علاقوں میں آرہے ہیں جس کی وجہ سے اہل علاقہ محمد رفیق ،زوار حسین ،محمد ظفر ،کامران بشیر،محمد فیق احمد ملیہ ،محمد انور محمود ،فخر مشتاق اور گل نواز نے شدید احتجاج کیا تھا انھوں نے کہا کہ قطری شہزادوں کی گاڑیاں ہمارہ فصلیں تباہ کر دیتی ہیں جس کا ہمیں ابھی تک معاوضہ نہیں ملا اس سلسلے میں جب محکمہ وائلڈ لائف کے ڈسٹرکٹ آفیسر نوید طارق سے 0300-6784308پر رابطہ کیا گیا تو نمبر اٹینڈ ہی نہ کیا گیا ۔
تلور شکار