ملتان میں ڈکیتی ، چوری کی وارداتیں جاری‘ شہری لاکھوں مالیتی اشیاء سے محروم

ملتان میں ڈکیتی ، چوری کی وارداتیں جاری‘ شہری لاکھوں مالیتی اشیاء سے محروم

ملتان(کرائم رپورٹر)کوئیک ریسپانس فورس،ریپڈ ریسپانس فورس ،محافظ سکواڈ کی شہر میں گشت ہونے کے باوجود شہر میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں تھمنے کا نام نہیں لے رہیں ۔مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے زیورات،مویشی،موٹر سائیکل، نقدی،موبائل فونز اور دیگر (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

سامان سے محروم ہو گئے۔بتایا جاتا ہے کہ تھانہ کوتوالی کے علاقہ میں نصرت علی کے وئیر ہاوس سے پولیس یونیفارم میں ملبوس دو موٹر سائیکل سوارڈاکوں نے گن پوانٹ پر چار لاکھ روپے لوٹ لیے ڈاکوؤں نے سرکاری نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکل استعمال کی۔ اور واردات کے بعد دونوں ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ کپ کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے مطلوب حسین کے گھر کے تالے توڑ کے 2 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور 49 ہزار روپے نقدی چوری کر لی۔تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے میں ڈاکووں نے احمد حسن کی بہن شازیہ سے پر چھین لیا۔پرس میں زیورات،نودی 8 ہزار روپے اور دو موبائل فون موجود تھے۔تھانہ لوہاری گیٹ ہی کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے کاشف کی کار میں سے دو موبائل فون چوری کر لئے۔تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے عامر کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔تھانہ الپہ کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے یوسف کے بھانے میں سے دو لاکھ روپے مالیت کے مویشی چوری کر لئے۔تھانہ الپہ ہی کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے زیشان کے بھانے سے 3 لاکھ روپے مالیت کی بھینسیں چوری کر لیں۔تھانہ چہلیک کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے عادل کے گھر سے 70 ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا۔تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے عثمان کی کار میں سے 55 ہزار روپے مالیت کے دو موبائل فون چوری کر لئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر