6منشیات فروش،2آتش باز،26اشتہاریوں سمیت44 ملزمان گرفتار

6منشیات فروش،2آتش باز،26اشتہاریوں سمیت44 ملزمان گرفتار

ملتان(کرائم رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی ۔06منشیات فروش، 02ناجائز اسلحہ رکھنے والے،03ناقص اشیاء بیچنے والے،01 تیز رفتاری سے گاڑی چلانے والے، 04 بغیر لائسنس اشیاء بیچنے والے،02 آتش بازی کرنیوالااور26اشتہاری مجرمان سمیت44ملزمان (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

(بقیہ نمبر1صفحہ12پر )گرفتار۔پولیس تھانہ جلیل آباد نے ملزم محمد شبیر سے 06 لیٹر شراب، پولیس تھانہ چہلیک نے ملزم عدیل سے 01 بوتل شراب، پولیس تھانہ صدر ملتان نے ملزم سلیم مسیح سے 45 لیٹر شراب، پولیس تھانہ قادر پور راں نے ملزم قیصر عباس سے 10 لیٹر شراب، پولیس تھانہ صدر شجاعباد نے ملزمان اللہ ڈتہ اور یامین کو غل غپاڑہ کرتے ہوئے گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم ناصر سے پسٹل 30 بور معہ 02 گولیاں ،پولیس تھانہ الپہ نے ملزم خضر حیات سے پسٹل 30 بور معہ 04 گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم امام بخش کو ہائی ایس تیز رفتار چلانے پر گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ ممتاز آباد نے ملزمان مدثر، مبشر حسن اور قاسم کو 16 بوری جعلی چائے کی پتی بیچنے پرگرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم امتیاز الحسن کو بغیر لائسنس پٹرول فروخت کرنے پر، پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم صدام حسین کو بغیر لائسنس گیس ری فل کرنے پر، پولیس تھانہ صدر شجاعباد نے ملزمان محمد شفیق اور محمد شہباز کو غیر قانونی طور پر گیس ری فل کرنے پرگرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ الپہ نے ملزمان شہباز اور یسٰین سے سامان آتش بازی برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران130نان رجسٹر ڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا اس کے علاوہ ایکسائزآفس ملتان میں420نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے118موٹر سائیکلیں ملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔ ملتان پولیس نے26اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا۔جن میں سے10کا تعلق کیٹگری "A"سے ہے جبکہ 16ملزمان کا تعلق کیٹگری "B"سے ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر