ڈیرہ غازی خان،عمران خان کے جلسے کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل

ڈیرہ غازی خان،عمران خان کے جلسے کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل

ڈیرہ غازی خان ( بیور ورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف نے پانامہ لیکس اور دیگر ایشوز پر عوام میں جا نے کا اعلان کر تے ہو ئے پہلے مرحلہ میں بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں عوامی جلسوں کا اعلان کیا تھا جس کے مطابق 15جنوری کو ڈیرہ غازی خان میں جلسہ ہو نا ہے جس سے(بقیہ نمبر62صفحہ12پر )

چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر قائدین خطاب کریں گے جلسہ کے انتظامات کو ضلعی صدر ملک محمد اقبال ثاقب اور دیگر ذمہ داران نے حتمی شکل دینا شروع کر دی ہے جبکہ انتظامیہ کی طرف سے دس رو ز گزر نے کے باوجود پی ٹی آئی کو جلسہ گاہ کی اجازت نہیں دی گئی جلسہ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر نواب اسحاق خان خاکوانی ،ضلعی صدر ملک محمد اقبال ثاقب ،سردارسیف الدین خان کھوسہ سابق ایم این اے ،ممبر صوبائی اسمبلی احمد علی دریشک ،محترمہ زرتاج گل ،ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ ،اشفاق سرور دستی ،خرم اسحاق مستوئی ،اخوند ہمایوں رضا ،زرتاج گل و دیگر کے ہمراہ جلسہ گاہ کے انتظامات کا جائزہ لیا اور ضلعی عہدیداران و ذمہ داران کو جلسہ کے حوالے سے ہدایات دیں اس موقع پر ڈی جے بٹ بھی ان کے ہمراہ تھے جلسہ گاہ میں لگائے گئے خیر مقدمی ہورڈنگز ،بینرز کے اتارنے اور پھاڑنے کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر نواب اسحاق خان خاکوانی نے کہا کہ ان کا مائنڈ سیٹ بتا تا ہے کہ حکومت اور ان کے کارندے جلسہ کو ناکام بنانے کے لئے کیا سوچ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جتنی بھی مشکلات اور رکاوٹیں کیوں نہ ہوں ہم نے ہر صورت جلسہ کر نا ہے اور کر کے رہیں گے۔

جلسہ انتظامات

مزید : ملتان صفحہ آخر