ڈسٹرکٹ بار خانیوال کی انتخابی سرگرمیاں آخری مراحل میں داخل

ڈسٹرکٹ بار خانیوال کی انتخابی سرگرمیاں آخری مراحل میں داخل

خانیوال (نمائندہ پاکستان) ڈسٹرکٹ بار کی انتخابی سرگرمیاں اپنے عروج پر پہنچ گئیں امیدواروں کے ڈور ٹو ڈور رابطے اور(بقیہ نمبر65صفحہ12پر )

کھانے مکمل ہوگئے مجموعی طورپر547ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے الیکشن میں دو گرپوں کے امیدواروں کے درمیان ون ٹو ون کانٹے دار مقابلہ ہے دلچسپ پہلو یہ ہے کہ دونوں گروپوں میں سیاسی حمایت بھی موجود ہے مگر وہ پردے کے پیچھے ہے مقابلے میں یونائیٹڈ لائرز الائنس کے جانب سے صدارت کے لئے اظہر عباس جھکڑ، نائب صدر کے لئے سید ارسلان مرتضی حیدر، جنرل سیکرٹری کے لئے ملک شوکت رمضان ساندی ،جوائنٹ سیکرٹری کے لئے چوہدری محمداشرف چدھرڑ،فنانس سیکرٹری کے لئے جمیل چوہان، لائبریری سیکرٹری کے لئے ملک محمدرمضان کھوکھر جبکہ ممبران مجلس عاملہ کے لئے طاہر رشید بخاری ،روبینہ محمود، فیاض محمود بخاری ،ظفر اقبال مرالی ،قاضی تحمید احمد، عامر رزاق، ملک بشیر اعوان اور رانا عامر حبیب کے کاغذات درست قرار دیئے گئے اسی طرح لائرز گرینڈ الائنس کی جانب سے صدر ات کے لئے چوہدری عمر چیمہ نائب صدر کے لئے رانا ضیاء الرحمن ،جوائنٹ سیکرٹری کے لئے ساجد محمود چوہان ، جنرل سیکرٹری کے لئے راجہ سہیل ظفر ،لائبریری سیکرٹری کے لئے رانا عامر، فنانس سیکرٹری کے لئے میاں طاہرجبکہ ممبران مجلس عاملہ کے لئے طاہر سہو، کفایت ڈاہا ،مظہر سیال، رانا صغیر، رانا شکیل، ملک لطیف، چوہدری عمر اور راؤ جابر علی شامل ہیں ۔پولنگ کل صبح9بجے شروع ہوکر شام4بجے تک بغیر کسی وقفہ کے ہوگی چیئرمین الیکٹرول بورڈ رانا جعفر علی خاں نے ضابطہ اخلاق جاری کرتے ہوئے پولنگ اسٹیشن کے باہر ووٹ مانگنے ،بینر اور پوسٹر لگانے اور نتیجے کے اعلان کے بعد ہوائی فائرنگ اور غل غپاڑہ کرنے پر سخت پابندی عائد کی ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر