غیر ملکی یوریا کھادوں کی سستے داموں فراہمی‘ قیمتوں میں استحکام برقرار
خانیوال ، رحیم یار خان(نمائندہ پاکستان، بیورو نیوز، ڈسٹرکٹ رپورٹر ) فرٹیلائزر سیکٹر پر سبسڈی ختم ہونے پر درآمدی یوریا کہ (بقیہ نمبر58صفحہ12پر )
سپلائی شروع درآمدی یوریا کی فی بوری قیمت 1200 روپے مقرر ملک بھر میں درآمدی یوریا کے وافر اسٹاک ہونے کے باعث یوریا کھادوں کی قیمتوں میں استحکام برقرارہے مثالی کاشتکار چوہدری امیاز احمد جٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ فرٹیلائزر سکیٹر مین درآمدی یوریا کے وافر سٹاک موجود ہونے کے باعث یوریا کھاد کی سستے داموں فراہمی حکومت پنجاب کا احسن قدام ہے غیر ملکی یوریا کی 1200روپے فراہمی ممکن بنا کر حکومت نے درحقیقت کاشتکاروں کے دل جیت لیے پنجاب میں غیر ملکی یوریا کی 1200روپے میں بکنگ خانیوال سٹور پر 80ہزار سے زائد بوری موجود ہونے کے باعث یوریا کھاد سستے داموں سپلائی شروع یوریا کھاد کی قلت کو ختم کرنے کے لیے حکومت نے غیر ملکی یوریا کھاد کے وافر سٹاک منگوائے تھے جو اب 1200روپے فی بوری کے حساب سے مارکیٹ میں سپلائی کیے جارہے ہیں جس کا مقصد گندم کی فصل کو سستے داموں کھادوں کی سپلائی کو ممکن بناناہے ۔