خانیوال ‘ چیئرمین بلدیہ نے مضروب سکیورٹی گارڈ کو انصاف دلانے کیلئے دوستوں کی سفارش رد کردیں‘ ملزم کو پاؤں پکڑ کر معافی مانگنا پڑی

خانیوال ‘ چیئرمین بلدیہ نے مضروب سکیورٹی گارڈ کو انصاف دلانے کیلئے دوستوں ...

خانیوال ( بیورو نیوز ) گلبرگ کے رہائشی ایک سرکاری ادارے میں (بقیہ نمبر60صفحہ12پر )

ملازم بزرگ شہری کو گزشتہ روز مقامی رہائشی نوجوان افضل نے تشدد کا نشانہ بنایا جس پر چیئر میں بلدیہ نے دونوں فریقین کو طلب کر لیا ۔نوجوان کے ساتھ چیئر مین بلدیہ کے قریبی دوست بطور سفارشی آئے اِس موقع پر بزرگ نے میڈیکل رپورٹ اور اپنے زخم چیئر مین بلدیہ کو دکھائے ۔جس پر انہوں نے تمام سفارشیں مسترد کر دی اور پولیس تھانہ سٹی کو مقدمہ درج کر نے کا حکم دیا ۔اِسی دوران ملزم نے رمضان نامی بزرگ کے پاؤں پکڑ کر معافی مانگی جس پر اُس نے مقدمہ کی درخواست واپس لے لی ۔شہریوں نے انصاف کی اس اچھی مثال پر چیئر مین بلدیہ مسعود مجید خان ڈاہا کو شاندار الفاضوں میں سراہا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر