ورلڈ بنک ملتان کی تعمیر و ترقی ‘ خوبصورتی کیلئے علیحدہ فنڈز مختص کرے‘ میئر

ورلڈ بنک ملتان کی تعمیر و ترقی ‘ خوبصورتی کیلئے علیحدہ فنڈز مختص کرے‘ میئر

ملتان (خبر نگار ) مئیر ملتان چوہدری نوید الحق آرائیں نے ورلڈ بنک کے نمائندگان سے ملاقات میں ملتان شہر کی تعمیر وترقی کے حوالے سے خصوصی ملاقات کی اس موقع پر سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری عبدالوحید آرائیں بھی انکے ہمراہ موجود تھے اس موقع پر مئیر ملتان نے کہا کہ ملتان (بقیہ نمبر63صفحہ12پر )

پاکستان کا تیسرا بڑا شہر ہے اور آبادی بھی بہت زیادہ ہے شہر کی تعمیر وترقی کے لیے 14فیصد فنڈ ضرورت سے کہیں کم ہے ۔اس لحاظ سے ورلڈ بنک میونسپل کارپوریشن ملتان کی تعمیر وترقی او ر اس کی خوبصورتی میں اضافہ کے لیے علیحدہ فنڈ مختص کرے ۔ورلڈ بنک کے نمائندگان سے کی گئی ملاقات کافی سود مند رہی اس موقع پرڈپٹی مئیرمنور احسان قریشی،پی ایس ٹو مئیر سید جاوید نقوی ، چیف کارپوریشن آفیسر احمد خان وٹو ،عارف بٹ ،چوہدری اشرف ،مرزا عبدالخالق ،چئیرمین عبدالطیف میتلا اور ملک ظہور بھٹہ بھی موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر