میئرملتان نے واسا حکام سے جاری اور نامکمل منصوبوں کی تفصیلات طلب کر لیں

میئرملتان نے واسا حکام سے جاری اور نامکمل منصوبوں کی تفصیلات طلب کر لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  1. ملتان (خبر نگار ) مئیر ملتان چوہدری نوید الحق آرائیں نے واساحکام سے واسا کے جاری اور نامکمل منصوبہ جات کی کی تفصیلات طلب کر لیں اور چئیرمین یوسیزز کی شکایات کو فوری طور پر حل کرانے کے احکامات جاری کر دیے ہیں ،بوسن ہال میں واسا حکام اور یو سی چئیرمینزکی منعقدہ میٹنگ(بقیہ نمبر67صفحہ12پر )
    کی صدارت کرتے ہوئے مئیرملتان چوہدری نوید الحق کی ہدایات پر چئیرمینز یوسیزیز نے اپنی اپنی یونین کونسلوں سے متعلق شکایات واساحکام کے ساتھ ڈسکس کیں جس میں سیوریج مسائل ،مین ہولز کے ڈھکنوں کا نہ ہونا ،اور سیوریج کے پانی کا پینے کے پانی میں مکس ہونے اور کراؤن فیلیرز کی شکایات زیادہ سامنے آئیں ۔جس پر مئیر ملتان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر شکایات کے ازالے کے احکامات جاری کیے اور تین دن میں رپورٹ طلب کر لی ۔دوسری جانب چئیر مینز نے واسا سے ہر یونین کونسل کے لیے 6سیور مین اور ریکوری کے اختیارات مانگ لیے ہیں ۔جس پر مئیر ملتان نے ایک کمیٹی بنانے کی ہدایت کی ہے کہ جو واساحکام اور یو سی چئیرمینز کے ساتھ مشاورت کرے گی ڈپٹی ڈائیریکٹر ورکس شیخ منیر اختر نے مئیر ملتان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ واسا کے کل 1694ورکرز بشمول افسران ہیں ،ملتان کی کل آبادی 3.7ملین ہے اور شہر کے 55فیصد حصہ میں سیوریج موجود ہے انہوں نے بتایا کہ چیف منسٹر پیکج کے تحت 1134ملین میں سے 600ملین مل چکے ہیں جبکہ بقایا وصولی بھی جلد ممکن ہے جسے ملتے ہی باقی منصوبے بھی پایہ تکمیل کو پہنچ جائیں گے ۔جس پر مئیر ملتان نے واساحکام کو احکامات دیتے ہوئے واسا کے تمام جاری اور نامکمل منصوبہ جات سمیت تمام تفصیلات طلب کرلیں اور کہا کہ چئیرمین یوسیز کی شکایات کا فوری طور پر ازالہ کیا جائے ،اس موقع پر سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری عبدالوحید آرائیں ،ڈپٹی مئیرز منور احسان قریشی ،حاجی سعید انصاری ، اختر عالم قریشی ،محمد افضل ایڈوکیٹ ، سید جاوید نقوی ، اور دیگر بھی موجود تھے جبکہ احمدخان وٹو ،حاجی صدیق انصاری ،ناصر بھٹہ ،راؤ مظہر السلام ،رسالت شیروانی ،شیخ طاہر ،ملک لطیف میتلا ،چوہدری عبدالستار ،ظہور بھٹہ ،رانا اشرف ،حامد آرائیں ، شیخ رفیق ،طاہر عباس اعوان ،محمود احمد قریشی نے تجاویز پیش کیں.
    تفصیلات طلب