نجی مارکیٹ میں آتشزدگی ، لاکھوں مالیتی اشیاء جل کر راکھ بن گئیں

نجی مارکیٹ میں آتشزدگی ، لاکھوں مالیتی اشیاء جل کر راکھ بن گئیں

ملتان(کرائم رپورٹر)قادرپور راں میں نجی مارکیٹ میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ قادر پور راں کے علاقے میں(بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

واقع مارکیٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس سے وہاں موجود جوتے، کپڑ ے اور درزی کی دکانوں میں آگ لگ گئی جس نے وہاں موجود سامان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،ریسکیو فائر برگیڈ نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر