ضلعی انتظامیہ ملتان کی2ماہ کیلئے آڈٹ ملتوی کرنیکی درخواست منظور کرلی گئی

ضلعی انتظامیہ ملتان کی2ماہ کیلئے آڈٹ ملتوی کرنیکی درخواست منظور کرلی گئی

ملتان(نمائندہ خصوصی)ڈائریکٹر جنرل ڈسٹرکٹ گورنمنٹ آؤٹ(بقیہ نمبر59صفحہ12پر )

ملتان ریجن نے ضلع انتظامیہ ملتان کی 2ماہ کیلئے آڈٹ ملتوی کرنے کی درخواست منظوری کرلی قبل ازیں ضلعی انتظامیہ ملتان کی جانب سے ڈی جی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کو ایک مراسلہ بھجوایا گیا جس میں انہیں بتایا گیا کہ ضلعی حکومتوں کا نظام تحلیل ہونے کیوجہ سے ریکارڈ کی منتقلی کا عمل جاری ہے جس کیوجہ سے مالی سال2015-16ء کا آؤٹ کرانا مشکل ہے اس لئے آؤٹ کا عمل2ماہ کیلئے ملتوی کردیا جائے،معلوم ہوا ہے ریجنل ڈائریکٹوریٹ آڈٹ ملتان نے پورے ریجن کا آڈٹ مکمل کرلیا ہے لیکن ملتان کے ٹاؤنز حکام نے آڈٹ کیلئے ریکارڈ پیش نہیں کیا بلکہ 2ماہ کا وقت مانگا ہے۔

آڈٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر