3پولیس کانسٹیبل سمیت 6 افراد کی اجتماعی بداخلاقی کی رپورٹ درست‘ مقدمہ درج‘ سی پی او نے کارروائی کا حکم دیدیا

3پولیس کانسٹیبل سمیت 6 افراد کی اجتماعی بداخلاقی کی رپورٹ درست‘ مقدمہ درج‘ ...

ملتان(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز عمارہ اطہر نے شادی شدہ خاتون سے 3پولیس کانسٹیبلان سمیت6افراد کی اجتماعی (بقیہ نمبر57صفحہ12پر )

بد اخلاقی کی تحقیقات کے دوران میڈکل رپورٹ کی روشنی میں الزام درست ثابت ہونے پر کانسٹیبلان کے اہل خانہ کو بلواکر ان کے سامنے ان پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور انہیں بتایا کہ نیو ائیر نائٹ پر مذکورہ کانسٹیبلان نے 3پرائیویٹ افراد کے ساتھ مل کر تھانہ میں کیسے اس خاتون کے ساتھ اجتماعی بد اخلاقی کی ہے۔ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ ایسے ملازم محکمہ کے لیے ناسور ہیں انہیں عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔واضح رہے کہ ثناء بی بی نے سیتل ماڑی پولیس کو5جنوری کے دن درخواست دی تھی کہ کانسٹیبلوں صفدر، طارق، ظفر اور شہریوں علی، اویس اوراسامہ نے اس کے ساتھ اجتماعی بد اخلاقی کی ہے تھانہ سیتل ماڑی پولیس نے فوری طور پر تھانہ سیتل ماڑی درج کیا۔ معاملے کا علم ہونے پر سی پی او ملتان محمد احسن یونس نے فوری کاروائی کا حکم دیا ابتدائی میڈکل رپورٹ کی روشنی میں ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر