سی پیک خطے میں معاشی انقلاب برپا کردے گا،کمشنر ملتان

سی پیک خطے میں معاشی انقلاب برپا کردے گا،کمشنر ملتان

ملتان(کرائم رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن کیپٹن(ر)اسداللہ خان سے ملتان سکھر موٹر وے پر کام کرنے والی چینی کمپنی کے وفد نے ملاقات کی۔ریجنل پولیس آفیسر ملتان ریجن سلطان اعظم تیموری،ڈی سی او نادر چٹھہ،سی پی او احسن یونس،ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے رانا رضوان قدیر(بقیہ نمبر37صفحہ7پر )

،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن سرفراز احمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔کمشنر ملتان ڈویژن نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سی پیک سے اس خطے میں معاشی انقلاب لائے گا پوری دنیا سی پیک سے مرتب ہونے والے معاشی اثرات کی سٹڈی کررہی ہے اور بہت سے ممالک اس کا حصہ بننے چاہتے ہیں۔آر پی او سلطان اعظم تیموری نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے چین سے آئے ہوئے انجینئرز اور سٹاف ہمارے مہمان ہیں اور ان کی سکیورٹی پر مامور ہیں وفد نے اس موقع پر اپنے کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔انہوں نے کمشنر ملتان ڈویژن اور آر پی او ملتان ریجن کو کمپنی کے کیمپ آفس کے دورے کی دعوت بھی دی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر