تحریک انصاف کے ڈیرہ غازی خان میں15جنوری کو ہونیوالے جلسہ کیلئے جنرل سیکرٹری شاہینہ نجیب کھوسہ نے ڈھائی لاکھ روپے جمع کرادئیے

تحریک انصاف کے ڈیرہ غازی خان میں15جنوری کو ہونیوالے جلسہ کیلئے جنرل سیکرٹری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازی خان ( بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر و مرکزی وومن کونسل وجنرل سیکرٹری ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر شاہینہ نجیب(بقیہ نمبر51صفحہ12پر )
کھوسہ نے کہا کہ 15جنوری پی ٹی آئی جلسہ فنڈز کے لیے ڈھائی لاکھ روپے جمع کروائے ہیں انہوں نے رقم کی رسید جنوبی پنجاب کے صدر اسحا ق خاکوانی کے حوالے کی اسحاق خاکوانی کے زیر صدارت ہونیوالے تنظیمی اجلاس میں ڈاکٹر شاہینہ نے بتایا کہ میں اور میری ٹیم ضلع ڈیرہ غازی خان کے طول و عرض میں جلسہ کی دعوت اور پی ٹی آئی کا پیغام پہنچا رہے ہیں خواتین کی نہ صرف خصوصی دعوت دی جا رہی ہے بلکہ جلسہ میں ان کے بیٹھنے اور سیکورٹی کے بہترین انتظامات کیے جا رہے ہیں خواتین کے پنڈال کو ڈاکٹر شاہینہ خود دیکھیں گی ،اس موقع پر انکے ساتھ ناصر ،ارسلان ، عنصر ، حذیفہ ، احسب ، خورشید ، کاشفہ ، فرحت رابعہ ، شہناز ، انم شکیلہ و دیگر بھی موجود تھے ۔