ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے کشتیوں کا عارضی پل ٹوٹ گیا‘ 5 گھنٹے تک ٹریفک جام

ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے کشتیوں کا عارضی پل ٹوٹ گیا‘ 5 گھنٹے تک ٹریفک جام

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) دریائے سندھ پر تعمیر عارضی بوٹ برج کے کریک نمبر 2گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی اُلٹنے سے ٹوٹ گیا ہے جس سے پُل کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسافر بیچ دریا میں پھنس گئے پانچ گھنٹے شدید سردی میں ٹھٹھر نے کے بعد انتظا میہ (بقیہ نمبر36صفحہ7پر )

بوٹ برج نے اعلان کیا کہ رات ہوچکی ہے اب کچھ نہیں کیا جاسکتا اب پُل کل صبح ہی تعمیر کی جائیگی جس پر مسافر سخت تشویش میں مبتلاء ہو گئے کوٹ مٹھن سے جا نے والے مسافر گاڑیوں میں سے کچھ نے توواپسی کی راہ لی اور محکمہ ہائی وے اور کنٹر یکٹرز کو بددعائیں بھی دیں مسافروں کا کہنا تھا کہ پُل کی تعمیر میں ناقص لکڑی کی پھٹے استعمال کئے گئے پُل کی تعمیرمیں تار بھی انتہائی خستہ استعمال کی گئی ہے مسافروں کا استفسار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چیکنگ کر نے والے محکمے کہاں ہیں ؟مسافروں نے آئے روز پُل ٹوٹنے کے واقعات پر وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے کاروائی کا مطا لبہ کیا ہے ۔

ٹریفک جام

مزید : ملتان صفحہ آخر