زرعی تحقیق کے اداروں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،نعیم اختر بھابھہ

زرعی تحقیق کے اداروں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،نعیم اختر بھابھہ

کرمپور(نمائندہ پاکستان ) صوبائی وزیر زراعت حاجی نعیم اختر خان بھابھہ نے کہاہے کہ زرعی ترقی کیلئے محکمہ زراعت کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ماضی کی حکومتوں نے زراعت کے شعبے پر کوئی توجہ نہ دی جسکی وجہ سے یہ شعبہ تنزلی کا شکار ہوا ہماری حکومت اس شعبے کو (بقیہ نمبر35صفحہ7پر )

اپنے پاؤں پرکھڑا کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کا لارہی ہے کھاد پر سبسڈی دینا ،بلا سود قرضوں کا اجراء کرنا اور ٹیوب ویل بلوں کے ریٹس کم کرنا اسی تناظر کا حصہ ہیں انہوں نے کہا کہ زرعی تحقیق کے اداروں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے پچھلے کئی سالوں سے یہ ادارے جدید تر تحقیق سامنے لانے میں ناکام رہے ہیں کپاس کی فصل کا تباہ ہونا اس کا ثبوت ہے زرعی تحقیقاتی اداروں کو جدید تحقیق پر توجہ دینی چاہیے انہوں نے کہاکہ محکمہ زراعت میں کرپٹ عناصر کی کوئی جگہ نہیں انکا بستر گول کر دیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب کرمپور میں صحافیوں سے کیا اس موقع پر چیئرمین میاں عرفان اقبال بورانہ ،حاجی رشید ،رانا اقبال،رانا عادل ،راؤ مبین پریس کلب کے عہدیداران راؤ سلیم ،جاوید قریشی ،فیاض کھچی ،خادم حسین شہزاد بھٹی ،دستگیر بھٹی ،راؤ عمردراز اور راؤ نوبہار سلیم موجود تھے۔

نعیم اختر بھابھہ

مزید : ملتان صفحہ آخر