کرپشن،تجاوزات کا خاتمہ کرکے بورے والا کو مثالی بنائیں گے،ارشاد احمد ارائیں

کرپشن،تجاوزات کا خاتمہ کرکے بورے والا کو مثالی بنائیں گے،ارشاد احمد ارائیں

بورے والا(تحصیل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر پنجاب اسمبلی بورے والا چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے کہ ہے کہ مجھے مسلم لیگ ن سے مائنس ون کرنے والے سیاستدان خود مائنس بورے والا ہو گئے ہیں اللہ تعالی کے فضل و کرم اور عوام کی دعاؤں اور بلدیاتی کونسلروں کی ثابت قدمی (بقیہ نمبر34صفحہ7پر )

کے باعث ہمارے گروپ کے نامزد امیدوار وں کو بلدیہ کی چیئر مین اور وائس چیئر مین شپ کے الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی کے بعد جعلی اکثریت کے دعویدار مْنہ چھپاتے پھرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق امیدوار کونسلر حلقہ 2حاجی خالد حسین کی طرف سے چیئر مین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں اور وائس چیئر مین حاجی محمد افتخار بھٹی کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ کے شرکاء سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ ممبر قومی اسمبلی چوہدری نزیر احمد آرائیں نے بھی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی چوہدری ارشاد احمد آرائیں کے علاوہ تقریب سے چوہدری نزیر احمد آرائیں ایم این اے چیئر مین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں وائس چیئر مین حاجی محمد افتخار بھٹی عبدالغفور اور میزبان حاجی خالد حسین نے بھی خطاب کیا چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم نے بلدیاتی الیکشن میں اس حلقہ سے جس امیدوار کو پارٹی ٹکٹ دیا اور کامیاب کروایا ۔ ممبر قومی اسمبلی چوہدری نزیر احمد آرائیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بورے والا شہر کی بہتری کے لیے اپنی دانست اور بہترین حکمت عملی سے ایک اچھا فیصلہ کیا اور اللہ تعالی کی مہربانی سے ہمیں بھاری اکثریت سے کامیابی ملی وارڈ نمبر 2کا اجتماع ظاہر کرتا ہے کہ آپ کا امیدوار ہار کر بھی جیتا ہے جبکہ جیتنے والا کونسلر جیت کر بھی ہارا ہے ،شہر سے کرپشن اور تجاوزات کا خاتمہ کر کے بورے والا کو مثالی شہر بنائیں گے بورے والا میں 88کروڑ کی لاگت سے میاں شہباز شریف منی بائی پاس کا منصوبہ تیزی سے زیر تکمیل ہے چیئر مین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقامی سیاسی رہنماؤں کونسلروں اور تمام برادریوں کے تعاون اور کوشش سے ہماری جیت ممکن ہوئی ہے۔حاجی خالد حسین نے خطاب کرتے ہوئے ارکان اسمبلی چیئر مین وائس چیئر مین بلدیہ کونسلروں اور معززین کی آمد کا شکریہ ادا کیا تقریب میں بلدیہ بورے والا کے کونسلرز سیٹھ اسرار احمد ،چوہدری محمد علی ،عبدالجبار بٹ ،ملک رحمت علی ،حاجی عبدالغفار بھٹی ،جمیل شاہد ،ثناء اللہ رحمانی ،رانا ارشاد احمد ،سابق کونسلر عبدالستار نتھو ،محمود فرید چشتی ،حاجی اطہر غفور ،حاجی اظہر غفور،چوہدری قلب حسن ،چوہدری مہر دین ،ڈاکٹر عمران سمیع اللہ ،ڈاکٹر سجاد احمد ڈھلوں ،ڈاکٹر مقصود احمد شیخ ،راشد عزیز عرف ارشی بھٹی ،راؤ نعیم اختر،سابق اْمیدوار یو سی چیئر مین چوہدری شوکت علی آرائیں اور ڈاکٹر اختر حسین سمیت معززین اور مسلم لیگی کارکنوں اور اہل حلقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

ارشاد ارائیں

B

مزید : ملتان صفحہ آخر