ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق، بیوی کے منع کرنے پر نشئی نے خود کو گولی مار لی

ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق، بیوی کے منع کرنے پر نشئی نے خود کو گولی مار لی

 ملتان، ٹبہ سلطان پور، خانیوال، میاں چنوں، محسن وال، وجھیانوالہ، لودھراں(کرائم رپورٹر، نمائندگان) ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق 2 زخمی نشئی نے خودکشی کر لی اس سلسلہ میں ملتان سے کرائم رپورٹر کیمطابق رانا سٹاپ نوبہار نہر کے قریب دہلی گیٹ کا رہائشی 49سالہ عبدالستار(بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

اپنی بیوی ثریا بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر اپنے عزیز کے گھر جارہا تھا،اسی اثنا ء میں تیز رفتار مسافر بس نے اسے ٹکر دے ماری جس کے نتیجے میں دونوں میاں بیوی موٹر سائیکل سے گر کر زخمی ہوگئے۔حادثے کے بعد بس ڈرائیور بس چھوڑ کر فرار ہوگیا،جبکہ اہل علاقہ کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوگئی،ریسکیو 1122کو اطلاع دی گئی تاہم اس کے پہنچنے سے قبل ہی عبدالستار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کی بیوی کو زخمی حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ مظاہرین نے واقعہ کے خلاف سڑک بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا سیتل ماڑی پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو بس ڈرائیور کی گرفتار ی کی یقین دہانی کروائی۔ ٹبہ سے سلطان پور سے نمائندہ پاکستان کیمطابق بہ سلطان پور چک نمبر204/W.Bکے رہائشی اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن ٹبہ سلطان پور کے امیرمحمد رفیق مجاہد کا جواں سال بیٹا عبدالتواب عاقب اپنے دوست عبدالماجد ولد محمد صادق قوم چوہان سکنہ511/E.Bکے ساتھ وہاڑی سے ٹبہ سلطان پور آرہے تھے جب وہ ٹبہ سلطان پور سے 2کلومیٹر پیچھے ملتان وہاڑی روڈ پر پہنچے تو سامنے سے آنیوالے تیز رفتار ٹرالر نے انہیں ٹکر دے ماری جس سے عبدالتواب عاقب موقع پر جاں بحق ہو گیا اور عبدالماجد بھی شدید زخمی ہو گیا ، ٹرالر ڈرائیور موقع سے بھاگ گیا تاہم مقامی پولیس نے محمد رفیق مجاہد کے بیانات پر ٹرالر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے خانیوال ، میاں چنوں، محسن وال سے بیورونیوز ، نمائندہ پاکستان، نمائندہ خصوصی کیمطابق تھانہ چھب کلاں کے نواحی گاوں 73 پندرہ ایل میں پانچ بچوں کا باپ اور منشیات فروش شوکت اپنے ہی گھر میں شراب پی رہا کہ بیوی نسرین کے منع کرنے پر خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی ذرائع کے مطابق شوکت چار بیٹوں اور ایک بیٹے کا باپ تھا کافی عرصہ سے شراب بنانے کا دھندہ کرتا تھا ڈاکووں، چوروں اور منشیات فروشوں کا ساتھی تھا متوفی کی بیوی نسرین نے بتایا کہ میں شروع سے ہی اپنے شوہر کو شراب بنانے اور پینے سے منع کرتی رہی ہوں گذشتہ روز بھی منع کیا تو اس نے نشے کی حالت میں اپنے آپ کو گولی مار کر خود کشی کر لی لودھراں سے نمائندہ پاکستان کیمطابق موضع لئی واہن کے رہائشی ملک مجتبیٰ چنڑ کا بیٹا جس نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی سپرے پی لی تھی اسے ڈی ایچ کیو ہسپتال لودھراں میں داخل کرایا گیا ۔ جہاں وہ پانچ روز تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد جمعرات کے روز وفات پاگیا ۔ جس کی نماز جنازہ جمعرات کو ادا کردی گئی۔

حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر