فوجی افسروں کے، رانا ثناء اللہ کے بیان اور لیکسن پر آرمی چیف سے ملاقات ، پاک فوج کا وقار برقرار رکھیں گے : جنرل باجوہ
راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک ،خصو صی رپورٹ) آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سینٹرل کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کھاریاں کا دورہ کیا اور جہلم میں پاک فوج کے نشانہ بازی کے مقابلوں کے اختتامی سیشن کا معائنہ کیا۔ نوجوانوں سے خطاب کر تے ہو ئے آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج عظیم ادارہ ہے اپنی شاندار کارکردگی، ذمہ داریوں اور کردار سے ادارے کی ساکھ برقرار رکھیں گے۔ اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ سے فوجی افسروں نے کئی سوالات کئے۔ افسران نے فوجی عدالتوں سے متعلق رانا ثناء اللہ کے بیان اور ڈان لیکس پر سوال اٹھائے۔ افسران نے کہا کہ ڈان لیکس کی تحقیقات اب تک مکمل نہیں ہو سکیں۔ افسران نے آرمی چیف سے شکوہ کیا کہ وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے فوجی عدالتوں کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار دی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی افسران کے سوالوں کے تفصیلی جوابات دیئے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی ساکھ اور عزت برقرار رکھی جائے گی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کو ہیڈ کوارٹرز سینٹرل کمانڈ میں آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی ،آرمی چیف نے جہلم،کھاریاں گیر یژن میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ بھی لیا ، جہلم میں فائرنگ مقابلوں کے آخری مرحلے کا مشاہدہ کیا۔ 86افسروں اور جوانوں نے بھی فائرنگ مقابلوں میں حصہ لیا،آرمی چیف نے ان کی کارکردگی کو سراہا اور خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔
جنرل با جوہ