رواں سال 100فیصد ریکوری والے فیڈرز پر لوڈشیڈنگ ختم ہو جائیگی : خواجہ آصف

رواں سال 100فیصد ریکوری والے فیڈرز پر لوڈشیڈنگ ختم ہو جائیگی : خواجہ آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سال کے آخر میں جس فیڈرز پر 100فیصد ریکوری ہے وہاں لوڈ شیڈنگ ختم ہو جائیگی اور رواں سال دیا میر بھاشا ڈیم کے اسٹوریج ٹینک پر کام شروع کر دیا جائیگا۔ جمعرات کے روز وزارتی کمیشن کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 70فیصد فیڈرز پر لوڈشیڈنگ جلد ختم ہو جائے گی70فیصد فیڈرز پر ریکوری100فیصد ہے اور باقی 30فیصد فیڈرز پر ریکوری ٹھیک نہ ہونے پر اس لحاظ سے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سال کے آخر میں جس فیڈر پر سو فیصد ریکوری ہے وہاں لوڈ شیڈنگ ختم ہو جائے گی اور رواں سال ہی دیا میر بھاشا ڈیم کے اسٹوریج ٹینک پر کام شروع کر دیا جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ آبی ذخائر سے ملک کی پانی کی ضروریات پوری ہونگی۔۔
خواجہ آصف