بلاول کی قیادت سنبھالنے کے بعد پیپلز پارٹی میں واپسی کا فیصلہ کیا، فیصل صالح حیات
لاہور(نمائندہ خصوصی)سینئر سیاستدان فیصل صالح حیات نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی قیادت سنبھالنے کے بعد پیپلز پارٹی میں واپسی کا فیصلہ کیا، شمولیت کا باقاعدہ اعلان پیپلزپارٹی کے جھنگ اور کمالیہ کے جلسوں میں ہوگا۔لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل صالح حیات نے کہا کہ پارٹی میں واپسی کا فیصلہ بلاول بھٹو زرداری کے باعث کیا، ابھی صرف بات چیت ہوئی ہے، شمولیت کا باقاعدہ اعلان بلاول بھٹو اور آصف زرداری کے ساتھ جھنگ اور کمالیہ کے جلسوں میں ہوگا، فیصل صالح حیات نے کہا کہ مزید کئی لوگ واپس آنا چاہتے ہیں، پیپلز پارٹی میں شمولیت کے بعد اسے مضبوط بنائیں گے، انہوں نے کہا کہ پیلز پارٹی کا طرہ امتیاز مزاحمت کی سیاست رہا ہے مفاہمت نے نقصان پہنچایا، پنجاب اور کے پی کے میں پیپلز پارٹی جلد بحال ہوگی، فیصل صالح حیات نے کہا کہ جنرل (ر) پرویز مشرف ہی نہیں آرٹیکل چھ کے تحت سابقہ آئین توڑنے والوں کا بھی ٹرائل ہونا چاہیے اور راجہ پرویز اشرف کے خلاف پاور رینٹل کرپشن کے الزامات پر ایک ہزار فیصد قائم ہوں۔
فیصل صالح حیات