نیب کا مقصد کرپٹ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائی ہے : قمر چودھری

نیب کا مقصد کرپٹ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائی ہے : قمر چودھری

 راولپنڈی (جنرل رپورٹر) چیئر مین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب کا مقصد ہی کرپٹ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کرنا ہے اور کرپشن سے متعلق ہر معاملے پر بلا امتیاز اور بغیر دباؤ کارروائی کرنا ہے۔ نیب کا ادارہ ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے متحرک ہے۔ اطلاعات کے مطابق جمعرات کے ر وز چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین نیب قمر زمان چوہدرین ے کہا ہے کہ کرپشن سے متعلق بہت زیادہ شکایات موصول ہوتی ہیں 80فیصد درخواستیں نیب میں ناکافی شواہد پر ابتدائی مرحلے میں خارج کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ میرے پاس سوموٹو کا اختیار ہے لیکن بہت کم استعمال کرتا ہوں۔ نیب صرف انہی کیسز کی انکوائری اور تحقیقات کرتا ہے جس میں شواہد ہوں اور نیب از خود کسی کیس کی تفتیش یا تحقیقات نہیں کرتا۔ نیب کا مقصد ہی کرپٹ عناصر کے خلاف بلا امقیات کارروائی کرنا ہے اور کرپشن سے متعلق ہر معاملے رپ بلا امتیاز کارروائی کرتا ہے اور کرپشن سے متعلق ہر معاملے پر بلا امتیاز اور بغیر دباؤ کے کارروائی کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ دہشتگردی کے باعث کاروبار پر متاثر ہوا لیکن اب حالات تبدیل ہو چکے ہیں۔ دہشتگردی ایک پرانا مسئلہ ہے جس میں کافی کمی آئی ہے ۔ پاکستان کی معاشی ترقی میں کاروباری طبقہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

، قمر زمان چوہدری

مزید : کراچی صفحہ اول