ٹیکسلا ، تیز رفتار ڈیمپر موٹر سائیکل پر الٹ گیا ، میاں ،بیوی ، بچہ جاں بحق : ڈرائیور فرار

ٹیکسلا ، تیز رفتار ڈیمپر موٹر سائیکل پر الٹ گیا ، میاں ،بیوی ، بچہ جاں بحق : ...

 ٹیکسلا(نمائندہ پاکستان) سنگجانی کے قریب تیز رفتار ڈیمپر الٹنے سے میاں، بیوی اور بچہ جاں بحق ۔ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے ٹیکسلا جاتے ہوئے ڈیمپر نمبرC.1390 تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گیا جو ساتھ گزرنے والا موٹر سائیکل سوارپر چڑھ گیا جسکی وجہ سے میاں بیوی اور معصوم بچہ اس کے نیچے آکرموقع پر جاں بحق ہو گئے ۔تیز رفتاری کے باعث اس سے پہلے بھی بہت سے ایسے حادثات رونما ہو چکے ہیں مگر اس کے سدباب کے لئے کوئی حکمت عملی نہیں اپنائی جا سکی آئے روز ڈیمپرز تیز رفتاری کی وجہ سے لوگوں کی جانوں کے ضیاع کا باعث بن رہے ہیں اہل علاقہ نے اس حادثہ پر شدید دکھ کا اظہار کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ڈیمپرز ایسوسی ایشن کو اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ ان کی نااہلی اور لاپرواہی سے ایک قیمتی جان کے ضیاع سے ایک خاندان کا واحد کفیل دنیا فانی سے چلا جاتا ہے مگر اس کے بچے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوتے ہیں

مزید : کراچی صفحہ اول