کراچی ،گورنر سندھ کے انتقال پر عدالتوں میں یوم سوگ منایا گیا

کراچی ،گورنر سندھ کے انتقال پر عدالتوں میں یوم سوگ منایا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ جسٹس( ریٹائرڈ) سعید الزماں صدیقی کے انتقال کے باعث سندھ بار کونسل کی جانب سے سندھ بھر کی عدالتوں میں جمعرات کو یوم سوگ منایا گیا ۔یوم سوگ کی اپیل پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے تمام بورڈز ڈسچارج کر دیئے ۔تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ جسٹس (ر)سعید الزماں صدیقی کے انتقال کی وجہ سے سندھ بار کونسل کی اپیل پر یوم سوگ منایا گیا ۔ کراچی بار ملیر بار کی جانب سے بھی سندھ بار کونسل کی ہدایت پر عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا گیا ۔سندھ ہائیکورٹ میں سندھ بار کونسل کی جانب سے یوم سوگ کی اپیل پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے تمام بورڈز ڈسچارج کر دیئے جس کی وجہ سے اہم مقدمات کی سماعت ججز کے چیمبرز میں ہوئی۔اس موقع پر وکلاء رہنماؤں نے کہا کہ سعید الزماں صدیقی ایک ایماندار جج تھے۔ ایک ڈکٹیٹر کے قابض ہونے کے بعد سب سے پہلے سعید الزماں نے ہی آواز بلند کی تھی۔

مزید : کراچی صفحہ اول