کراچی :سعودآبا د سے ٹارگٹ کلر صدام حسین گرفتار

کراچی :سعودآبا د سے ٹارگٹ کلر صدام حسین گرفتار

کراچی(کرائم رپورٹر)سعودآباد پولیس نے کارروائی کرکے ٹارگٹ کلر صاحب عرف صدام حسین کو گرفتار کر لیا ہے ۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم صدام نے 8 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیاہے،ملزم کا تعلق سیاسی جماعت کے عسکرہ ونگ سے ہے۔تفصیلات کے مطابق سعود آباد پولیس نے آر سی ڈی گراؤنڈ میں متحدہ کے یونٹ آفس کے قریب کارروائی کرکے ملزم صاحب عرف صدام حسین کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش میں 8 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے۔ملزم نے سیاسی جماعت کے دفتر مسمار ہونے کے باعث اسلحہ مختلف مقامات پر دفن کیا، مدفوں اسلحہ رینجرز برآمد کر چکی ہے، پولیس کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھی بھی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔تین ماہ قبل قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملیر میں ایک مکان سے ملزم کے ساتھیوں کی جانب سے چھپایا گیا جدید اسلحہ برآمد کیا تھا، ملزم کے قبضے سے سیون ایم ایم رائفل اور دستی بم بھی برآمد کیا گیا۔پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ملزم کا تعلق سیاسی جماعت کے عسکرہ ونگ سے ہے

مزید : کراچی صفحہ اول