گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی کی نماز جنازہ کا مقام تبدیل

گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی کی نماز جنازہ کا مقام تبدیل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ جسٹس سعید الزماں صدیقی کی نمازِ جنازہ جمعہ کو ڈیڑھ بجے گورنر ہاؤس میں ادا کی جائے گی۔گورنر ہاؤس کراچی کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیئے کے مطابق گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ جسٹس سعید الزمان صدیقی کی نمازِ جنازہ جمعہ کو باغ جناح میں ادا کی جانی تھی تاہم اب اس کا مقام تبدیل کردیا گیا ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق اب نماز جنازہ جمعہ کو ہی گورنر ہاؤس میں دوپہر ڈیڑھ بجے ادا کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق نماز جنازہ میں صدر مملکت ممنون حسین، وزیر اعظم نواز شریف ، قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی، وزیر اعلی مراد علی شاہ، وفاقی و صوبائی وزرا، اعلی سیاسی و عسکری قیادت اور سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی شرکت کریں گے ، جس کے باعث سیکیورٹی خدشات اور عوام کی تکلیف کو مد نظر رکھتے ہوئے نماز جنازہ کے مقام کو تبدیل کیا گیا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول