بلاول بھٹو زرداری کا عبدالاکبر خان کے انتقال پراظہار تعزیت

بلاول بھٹو زرداری کا عبدالاکبر خان کے انتقال پراظہار تعزیت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سینئر رہنما اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر عبدالاکبرخان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے مرحوم عبدالاکبرخان کی پارٹی اور جمہوریت کے لیے خدمات کو سراہاتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت اور کارکنان ان کو وفاداری اور جدوجہد کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھیں گے، بلاول بھٹو زرداری نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر و جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔

مزید : کراچی صفحہ اول