80 روپے ہماری لاگت ،خالص دودھ 100 روپے لیٹر فروخت کرتے ہیں،گوالے

80 روپے ہماری لاگت ،خالص دودھ 100 روپے لیٹر فروخت کرتے ہیں،گوالے

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان سے گفتگو کر تے ہوئے ایک معروف گوالے نے بتایا کہ بھینس صبح اور شام دو وقت میں 6سے 18لیٹر دودھ دیتی ہے جس کے لیے اچھی خوراک شر ط ہے ۔انھوں نے کہا کہ گوالے کو فی لیٹر دودھ 80روپے میں پڑتا ہے جس کو وہ اگر خالص فروخت کر ے تو 100روپے لیٹر فروخت کر تا ہے اور جو لو گ سستا دودھ خریدتے ہیں وہ معیار کو ملحوظ خاطر نہیں رکھتے لہذا دودھی دودھ سستے داموں تو فروخت کر تا ہے لیکن اس میں اپنا خسارہ پورا کر نے کے لیے پانی کی ملاوٹ کر تا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ سائیکلوں اور مو ٹر سائیکلوں پر 50کلو میٹر تک دودھ گھروں میں سپلائی کر نے والے ’’دودھی ‘‘قابل اعتبار ہوتے ہیں جو دودھ میں پانی تو ملا لیتے ہیں لیکن کیمیکل نہیں ملاتے ۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ دوسرے شہروں سے ٹینکرز کے ذریعے لایا جانے والا دودھ دودھ نہیں ہوتا بلکہ کیمیکل پاؤ ڈر ہوتا ہے جس کا استعمال انسانی صحت کے لیے مضر صحت ہے ۔جو ایک گڑوی دودھ کی قیمت میں ایک گڑوی دودھ مفت فروخت کر رہے ہیں اور غریب و متو سط طبقہ سستا دودھ ہونے کی صورت میں ایسے دودھ کی خرید کر رہا ہے جو درحقیقت دودھ نہیں بلکہ کیمیکل ملا پاؤ ڈر ہے ۔

گوالے

مزید : کراچی صفحہ اول