پشاور،گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ 2 افراد زخمی
پشاور(کرائمز رپورٹر)تھا نہ فقیر آباد کے حدود دلہ زاک روڈ رنگ روڈ پر گیس سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھما کہ ہوا جس کے نتیجے میں دو جو اں سا لہ بھائی زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو افراد نے قریبی ہسپتال پہنچا دیا واقعات کے مطابق گزشتہ روز دلہ زاک روڈ پر ہیتھ ریڑی میں پڑا گیس سلنڈر زور دا ر دھما کہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں شاہ ولی اور سید ولی زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122کے ٹیم نے فوری طبی امداد کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچا دیا اور آگ پر قا بو پا لیا گیا ہسپتال زرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطر ے سے با ہر بتائی جا رہی ہے تاہم پولیس نے شواہد اکھٹے کر کے رپو رٹ درج کر لی اور تحقیقا ت شروع کر دی ہے ۔