بارشوں کی کمی کے باعث تربیلہ ڈیم کے گیارہ پیداواری یونٹ بند

بارشوں کی کمی کے باعث تربیلہ ڈیم کے گیارہ پیداواری یونٹ بند

ہری پور(نامہ نگار)بارشوں کی کمی کی وجہ سے تربیلہ ڈیم کے چودہ میں سے گیارہ پیداواری یونٹ بند،بجلی گھرمیں بجلی کی پیداوارانتہائی کم ہوگئی ملک بھرمیں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ کاامکان بڑھ گیا، ذرائع کے مطابق موسم سرمامیں بارشوں کی کمی کی وجہ سے تربیلہ ڈیم میں پانی کے بحران کی وجہ سے تربیلہ ڈیم کے چودہ میں سے گیارہ پیداواری یونٹ بندہوچکے ہیں پیداواری یونٹس بندہونے کی وجہ سے بجلی کی پیداوار279میگاواٹ پررہ چکی ہے بجلی کی پیداوارمیں کمی کی وجہ سے ملک بھرمیں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ کاامکان پیداہوگیاہے تین یونٹس سے بجلی کی پیداوارصرف 279میگاواٹ رہ گئی ہے جبکہ تربیلہ ڈیم کے چودہ یونٹس کے چلنے سے تین ہزارچارسواٹھہترمیگاواٹ بجلی پیداکی جاتی ہے ذرائع کاکہناہے کہ اگرمزیدبارش نہ ہوئی توملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافے کے امکانات بڑھ گئے ہیں ۔

مزید : کراچی صفحہ اول