خٰبر پختونخوا میں بلا تفریق ترقیاتی عمل پر پیرا ہیں : مظفر سید ایڈوکیٹ

خٰبر پختونخوا میں بلا تفریق ترقیاتی عمل پر پیرا ہیں : مظفر سید ایڈوکیٹ

 درگئی ( نمائندہ پاکستان )صوبائی وزیر خزانہ صوبہ خیبر پختون خوا مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت خیبر پختون خوا میں بلا امتیاز ترقیاتی عمل کے لئے کوشاں ہے ۔ فلاحی ادارے ناداروں اور ضرورت مندوں کی بھر پور امداد اور حالت زندگی بہتر بنانے کے لئے اپنے وسائل استعمال کریں ۔ فلاحی کام عین عبادت ہے۔ مالاکنڈ مین صنعتی زورن کو عمل طور پر عوام دوست بنانے کے لئے اقدامات کررہے ہیں ۔ صنعتوں کے قیام اور پہلے سے قائم غیہر فعال صنعتوں کو چالو کرکے اس میں عوام کو بہتر روزگار کے مواقع فراہم کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے درگئی میں کوپرویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ارگنائزیشن رجسٹرڈ کے دفتر کا دورہ کرنے کے موقع پر کیا ۔ اس موقع پر KWDOکے صدر سید محمد آیاز بھی موجود تھے اور صوبائی وزیر کو مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ دی ۔ اس موقع پر تحصیل درگئی مین صنعتی مسائل بھی زیر بحث لائے گئے ۔ صوبائی وزیر نے سید محمد آیاز کو صوبائی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

مزید : کراچی صفحہ اول