الحمدیہ سٹوڈنٹس پر پابندی پاکستان کیساتھ دشمنی ہے،حافظ عبدالرؤف

الحمدیہ سٹوڈنٹس پر پابندی پاکستان کیساتھ دشمنی ہے،حافظ عبدالرؤف

راولپنڈی( نیوز رپورٹر)المحمدیہ سٹوڈنٹس کے زیر اہتمام آرٹس کونسل راولپنڈی میں مضبوط اور مستحکم پاکستان کے عنوان سے طلبا سیمینار، تقریری مقابلہ اور کوئز مقابلہ کا اہتمام کیا گیا۔ چئیرمین فلاح انسانیت فاؤنڈیشن حافظ عبدالرؤف،المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان کے مسؤل محمد راشد،جماعۃ الدعوۃ راولپنڈی کے مسؤل عبدالرحمن ،انجنیئرسہیل بشیر،انجنیئر مبشر سعید،احمر وقار اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ المحمدیہ سٹوڈنٹس پر پابندی تعلیم پر حملہ اور پاکستان کے ساتھ دشمنی ہے ۔ سیمینار میں سکول کالج اور یونیورسٹی کے طلبا کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔ حافظ عبدالرؤف نے سیمینار کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمان اس وقت پاکستان کی طرف رشک بھری نظروں سے دیکھتے ہیں۔لیکن ہمارا طالب علم آج مایوسی کا شکار ہے ۔ طلبا کو قرآن سے رہنمائی لیتے ہوئے اسلام اور پاکستان کے لیے اپنی صلاحیتیں استعمال کرنی چاہیءں۔علامہ اقبال اور قائد اعظم کے فرمودات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں ۔ہماراے طلبا فضولیات میں وقت ضائع نہ کریں اپنی تعلیم کے ساتھ پاکستان کے کارآمد شہری بنیں۔پاکستان کے دشمن اس وقت ہمارے نوجواونوں کے نظریات پر حملہ آور ہیں۔ اس نظریاتی دفاع کی جنگ ہمارے طلبا کو لرنا ہوگی۔طلبا سے مخاطب ہوتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔آج کشمیری پاکستان کیساتھ ہیں۔ان کو اس وقت تک سکون نہیں آتا جب تک وہ پاکستان کا نام نہیں لیتے ،آج کشمیر میں پاکستان کے پرچم لہرائے جاتے ہیں اور پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگائے جاتے ہیں۔ ترال کا نام برہان وانی نے پاکستان رکھ دیا۔آج کشمیر کے پندرہ ہزار طلبا نے آزادی کے لیے امتحانات کو مسترد کردیا۔المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان کے مسؤل محمد راشد نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان تیزی سے ابھرتا ہوا ملک ہے ۔ناقدین کے اس ملک کے بارے میں تمام تجزیے غلط ثابت ہوگئے ہیں۔یہ وہ پاکستان ہے جس کے متعلق دنیا کہتی تھی کے 2014میں یہ ٹوٹ جائے گا اس کے ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں گے لیکن آج 2016 ء میں دنیا یہ کہہ رہی ہے کہ 2030ء میں پاکستان سب کی قیادت کرے گا۔ سی پیک کا منصوبہ گیم چینجر ہے۔طلبا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے طلبا میں امید پھیلانے کی ضرورت ہے۔ اس وقت پاکستان میں سب سے زیادہ جس طالب علم پر فخر کیا جاتا ہے وہ بھی آج مایوس ہے کیونکہ ہمارے طلبا میں ناامیدی اور مایوسی کو فروغ دیا جارہا ہے۔باقاعدہ سازش کے تحت پاکستان کے طلباء میں نشے کو عام کیاجاتا ہے۔ طلبا کو مغربی تہذیب سکھائی جاتی ہے۔ جہاں سیگریٹ پینے کو فیشن سمجھا جائے۔ایک رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی یونیورسٹی و کالجز کے اکثر طلباء نشے کے عادی بن چکے ہیں۔ ان مسائل سے نکلنے کے لیے ہم اپنے اسلاف اورصحابہ کی سیرت کو پڑھیں اور پھر سوچیں ہم مایوس کیوں ہے ۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان وسائل سے مالا مال ملک ہے ۔ طلبا کو اپنی صلاحیتیں اس ملک کے لیے استعمال کرنی چاہیئیں۔ امیر جماعت الدعوۃ ضلع راولپنڈیعبد الرحمن،رابطہ تنظیم المحمدیہ سٹوڈنٹس عبدالحنان خالد ،مرکزی رہنما المحمدیہ سٹوڈنٹس محمد عدیل ،ہزارہ زون کے وسیم لطیف اور احمر وقار مسؤل المحمدیہ سٹوڈنٹس راولپنڈی نے طلبا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا طلبا اس ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اسو ان کی تربیت میں المحمدیہ سٹوڈنٹس اپنا کردار اد اکرتی رہے گی۔ نظریہ پاکستان کے موضوع پرتقریری و کوئز پروگرام ہوا جس میں طلبا نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ سیمینار کے اختتام پر طلبا میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر