افغانستان ،امریکی فوج کی 2016میں قندوز آپریشن میں 33شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق

افغانستان ،امریکی فوج کی 2016میں قندوز آپریشن میں 33شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق

 کابل/واشنگٹن (آئی این پی)افغانستان میں امریکی فوج نے گزشتہ سال قندوز آپریشن میں 33شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق افغانستان میں امریکی افواج نے گزشتہ سال شمالی صوبہ قندوز میں افغان اور امریکی فورسز کے مشترکہ آپریشن کے دوران 33شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے ۔افغانستان میں امریکی فورسز نے قندوز کے گاؤں بوز میں23نومبر 2016کو شہری ہلاکتوں کے حوالے سے لگنے والے امریکی اور افغان فورسز پر الزامات کی تحقیقات مکمل کرلی ہے ۔تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران 33شہری ہلاک اور 27زخمی ہوئے ۔اپنا اور افغان فورسز کا دفاع کرتے ہوئے امریکی فورسز کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فورسز نے اپنے دفاع میں طالبان پر جوابی فائرنگ جو شہریوں کے گھروں کو امریکی فوج کے خلاف فائرنگ پوزیشن کے طور پر استعمال کررہے تھے ۔افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن کا کہنا ہے کہ قطع نظر حالات میں مجھے بے گناہ جانوں کے ضیاع پر بہت افسوس ہے ۔اس موقع پر طالبان نے شہریوں کے درمیان چھپ کر افغان اور امریکی فورسز پر حملہ کیا ۔میں افغان صدر اشرف غنی اور ملک کے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم افغان شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گئے ۔ہم افغان سیکورٹی فورسز کی ملک کے دفاع کی کوششوں میں مدد جاری رکھیں گئے ۔

افغانستان

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر