چیچہ وطنی،ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ اور بیٹا جاں بحق

چیچہ وطنی،ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ اور بیٹا جاں بحق

چیچہ وطنی (نامہ نگار،نمائندہ خصوصی)گیس ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں باپ اور بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق چک9/11-L بمبی کا رہائشی50 سالہ قاری شرف الدین اپنے 20 سالہ بیٹے حافظ اویس کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گاؤں جا رہا تھا کہ جی ٹی روڈ دادفتیانہ کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں قاری شرف الدین اور اسکا بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہو رہا تھا کہ آرمی کے نوائے نے اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

باپ بیٹا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر