ٹی ایم اے انسپکٹر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ عمران محمد چد ھڑ نے عدالتی احکامات کے باجود پلازہ کے باہر پارکنگ کرنے اور فیس وصول کرنے والے ٹی ایم اے کے انسپکٹر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،گزشتہ روز مسماۃ البینہ بابر نے اپنے کونسل سردار آصف قیوم کے ذریعے توہین عدالت کی درخواست دائر کرتے ہوئے بتایا کہ کالج روڈ پر سائلہ کا پلازہ واقع ہے جہاں پر ٹی ایم اے کے انسپکٹر راجہ آزاداپنے کارندے کھڑے کرکے موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی پارکنگ کرکے ان سے فیس وصول کرتے ہیں ان کو منع کیا جائے عدالت نے فیس وصول کرنے سے روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر دیا تھا لیکن اس ے باوجود ٹی ایم اے کا انسپکٹر فیس وصول کرارہا ہے جس کو عدالتی احکامات دکھائے تو اس نے سائلہ سے بدتمیری کرنے کے ساتھ ساتھ عدالتی احکامات ماننے سے انکار کر دیا، عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے انسپکٹر کو19جنوری کو طلب کرلیا۔