سانحہ چوآسیدن شاہ کے مقدمہ کا چالان 26جنوری کو طلب

سانحہ چوآسیدن شاہ کے مقدمہ کا چالان 26جنوری کو طلب

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ چوآسیدن شاہ کے مقدمہ کا چالان 26جنوری کو طلب کرلیا، گزشتہ روز عدالت نے تھانہ چواء سیدن شاہ میں درج مقدمہ میں ملوث ملزمان اظہر حسین شاہ وغیرہ 29ملزمان کے کیس کی سماعت شروع کی تو بتایا گیا کہ پولیس نے مقدمہ کا چالان ابھی تک پیش نہیں کیا جس پر عدالت نے تفتیشی آفیسر کو حکم دیا کہ آئندہ تاریخ پیشی پر ہر صورت چالان پیش کیا جائے تاکہ مقدمہ التواء کا شکار نہ ہو۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر