دھماکہ خیرموادبرآمدگی،پولیس مذاحمت مقدمات ،6گواہوں کے بیانات قلمبند

دھماکہ خیرموادبرآمدگی،پولیس مذاحمت مقدمات ،6گواہوں کے بیانات قلمبند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے دھماکہ خیز مواد برآمدگی اور پولیس مزاحمت کے مقدمات میں 6گواہوں کے بیان قلمبند کرلئے ایک مقدمہ میں مدعیہ کی جانب سے گواہ طلب کرنے کی درخواست منظور کرلی جبکہ ایک ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی،گزشتہ روز عدالت نے تھانہ صدر بیرونی میں درج پولیس مزاحمت کے مقدمہ میں ملوث ملزمان جمیل شہزاد بھٹی وغیرہ کیس کی سماعت کے دوران ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کرلیا اور سماعت 18جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے مزید گواہوں کو سمن جاری کردیئے، تھانہ گوجرخان میں درج روڈ بلاک کرکے دھمکیاں دینے، کارسرکار میں مداخلت اور فائرنگ کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد ریاض کی جانب سے دائر درخواست ضمانت بعد از گرفتاری خارج کر دی، اسی کیس میں عدالت نے ایک گواہ کا بیان قلمبند کرکے سماعت 28جنوری تک ملتوی کر دی،بے نظیر بھٹو ہسپتال کی ایمرجنسی میں فائرنگ کرنے کے متعلق دائر استغاثہ عبدرالرشید بنام کامران میں ایک گواہ کا بیان قلمبند کرکے سماعت 24جنوری تک ملتوی کر دی، تھانہ سی ٹی ڈی میں درج دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم رشید کیس کی سماعت کرتے ہوئے ایک گواہ کا بیان قلمبند کرلیا اور سماعت 25جنوری جبکہ قاری محمد اصغر کیس کی سماعت 26جنوری تک ملتوی کر دی، عدالت میں تھانہ مری میں درج اغواء برائے تاوان کے مقدمہ کی مدعیہ نے درخواست دی کہ مقدمہ کے گواہوں کو طلب کیا جائے عدالت نے اس پر سماعت 17جنوری تک ملتوی کردی پولیس نے ریاض وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کیا۔