الیکشن میں ایم پی اے کاٹکٹ یوسی90 سے کسی کودیاجائے،ملک لیاقت

الیکشن میں ایم پی اے کاٹکٹ یوسی90 سے کسی کودیاجائے،ملک لیاقت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما وچیئرمین یوسی 90ملک لیاقت حسین نے اپنے ایک بیا ن میں وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے مطالبہ کیا ہے کہ یونین کونسل چک جلال دین میں اس وقت رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 50ہزار سے تجاوز کرچکی ہے آئندہ الیکشن میں صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ چک جلال دین کی ہی کسی سیاسی شخصیت کو دیا جائے ،انہوں نے کہا کہ پہلے بھی چوہدری نثارعلی خان کو چک جلال دین سے بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا آئندہ الیکشن میں بھی انہیں یہا ں سے ریکارڈ ووٹ ملیں گے ملک لیاقت حسین نے کہا کہ 50ہزار سے زائد ووٹرز پر مشتمل یوسی چک جلال دین میں ووٹرز کی تعداد مردم شماری کے بعد مزید بڑھ جائے گی اس لیے یہاں کے عوام مطالبہ کرتے ہیں کہ اگر یہاں کی کسی سیاسی شخصیت کو صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ مل جائے تو آئندہ قومی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی یہاں سے بھاری اکثریت سے کامیابی یقینی ہوجائیگی۔