چکلالہ وارڈ 5میں عوام سے کیے وعدے پورے کررہے ہیں،خالد بٹ

چکلالہ وارڈ 5میں عوام سے کیے وعدے پورے کررہے ہیں،خالد بٹ

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما وممبر کینٹ بورڈ چکلالہ وارڈ نمبر5الحاج خالد بٹ نے کہا ہے کہ الحمداللہ عوام سے کیے گئے وعدے پورے کررہے ہیں گلستان اکبر صدیقیہ لین ڈیڑہ کلومیٹر سڑک مکمل ہوگئی ہے جس پر 1کروڑ16لاکھ روپے لاگت آئی ہے ،انہوں نے کہا کہ ایم این اے ملک ابرار کے خصوصی تعاون سے وارڈنمبر6چکلالہ میں ترقیاتی کاموں کاسلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں گلستان اکبر صدیقیہ لین والی سڑک پر ورلڈ بنک سے بجٹ ملک ابرار کی کوششوں سے ملا ،اس کے علاوہ کنٹونمٹ بورڈ حکام کے تعاون سے اب تک کئی منصوبے مکمل کیے جاچکے ہیں عوام کے دیرینہ مسائل حل ہورہے ہیں اس سڑک کی تعمیر سے لوگوں کوآنے جانے میں درپیش مشکلات کاخاتمہ ممکن ہوا ہے آئندہ قومی الیکشن سے پہلے پہلے اپنی وارڈ سے تمام مسائل ختم کرنے کا تہیہ کررکھا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر