سردی کی شدت سے ناک کان گلے کی بیماریاں پھیل رہی ہیں،ڈاکٹر اشعر

سردی کی شدت سے ناک کان گلے کی بیماریاں پھیل رہی ہیں،ڈاکٹر اشعر

راولپنڈی( جنرل رپورٹر) سردی کی شدید لہر سے ناک 249 کان اور گلے کی موسمی بیماریاں پھیل رہی ہیں جن سے بچنے کے لیئے شہری احتیاط کریں . راولپنڈی میڈیکل کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر ای این ٹی ڈاکٹر اشعر عالمگیر نے نے الرجی کلینک میں مریضوں کو طبی مشوری دیتے ہوئے موسمی اثرات سے بچاؤ کے لیئے مشروبات اور گرم ملبوسات کے استعمال پر زور دیا ہے اورکہا ہے کہ ترش پھلوں اور گلے کے انفیکشن کا باعث بننے والی اشیاء کے استعمال سے پرہیز کیا جائے اور اگر بخار اور نزلہ و زکام کی کیفیت کئی دنوں تک جاری رہے تو اس صورت میں ماہر معالج سے رجوع کیا جائے . ڈاکٹر اشعر عالمگیر نے کہا کہ سردی کی شدت سے موسمی امراض تیزی سے پھیل رہی ہیں جس کی وجہ سے ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور فلو کے باعث مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے .

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر